مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان سے ملحقہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے امریکہ سے نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی درخواست کردی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکا سے نصف درجن نئے بوئنگ اے ایچ -64 ای اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز کو حاصل کرنے کا عمل تیز کردیا ہے۔ اس ضمن میں نئی دہلی نے ایک خط واشنگٹن کو ارسال کیا ہے جس میں اپاچی ہیلی کاپٹرز لینے کی درخواست کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز بھارتی فضائیہ کے بجائے آرمی ایوی ایشن کور کا حصہ ہوں گے، بھارتی آرمی ایوی ایشن اپاچی ہیلی کاپٹرز سے لیس 3 اسکوارڈن اسٹیشن قائم کرے گا جس سے بھارت اپنی چین اور پاکستان سے ملحقہ سرحدوں کا دفاع کرے گا۔
ہندوستان نے پاکستان سے ملحقہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے امریکہ سے نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی درخواست کردی۔
News ID 1879089
آپ کا تبصرہ